انڈونیشیا میں زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 271 تک جا پہنچی

انڈونیشیا کے مغربی صوبے جاوا میں 21 نومبر کو آنے والے 5.6 شدت کے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 271 تک پہنچ گئی ہے

 انڈونیشیا میں زلزلہ کے بعد تباہی کا منظر / Getty Images
انڈونیشیا میں زلزلہ کے بعد تباہی کا منظر / Getty Images
user

یو این آئی

جکارتہ: انڈونیشیا کے مغربی صوبے جاوا میں 21 نومبر کو آنے والے 5.6 شدت کے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 271 تک پہنچ گئی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی (بی این پی بی) کے سربراہ سہاریانتو نے اعلان کیا کہ ملک کے مغربی جاوا صوبے میں زلزلے کے دو دن بعد ایک 6 سالہ لڑکے کو ملبے سے نکالا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زلزلے میں کم از کم 40 افراد اب بھی لاپتہ ہیں، انہوں نے کہا کہ اب تک 271 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ 2 ہزار 43 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سہاریانتو نے بتایا کہ مرنے والوں میں سے 100 بچے ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔


انہوں نے کہا کہ زلزلے کے بعد سے تقریباً 62 ہزار لوگ پناہ گاہوں میں قیام پذیر ہیں ۔ سہاریانتو نے کہا کہ 12 ہزار فوجی اہلکار اس علاقے میں تعینات ہیں تاکہ آفت زدہ علاقے میں امدادی ٹیموں، پولیس اور رضاکاروں کی مدد کی جا سکے۔ سہاریانتو نے کہا کہ زلزلے کی وجہ سے سیانجور میں 56,230 سے ​​زائد مکانات اور 31 اسکولوں سمیت 170 سے زائد سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔