ٹینیسی سیلاب: 20 سے زائد افراد ہلاک، 50 لاپتہ

ہیمپفریز کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے نائب سربراہ راب ایڈورڈز نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ ہلاک شدگان میں سات ماہ کے جڑواں بچوں سمیت کئی بچے بھی شامل ہیں۔

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب
user

یو این آئی

واشنگٹن: ٹینیسی میں ہفتے کے آخر میں آئے سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 20 سے تجاوز کرگئی ہے اور 50 سے زائد افراد ابھی لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ امریکی میڈیا نے یہ رپورٹ دی ہے۔ این بی سی نے گزشتہ روز ہیمپفریز کاؤنٹی شیرف کرس ڈیوس کے حوالے سے بتایا کہ مرنے والے 22 لوگوں میں جڑواں بچے بھی شامل ہیں۔

دریں اثنا نیو یارک ٹائمز نے گزشتہ روز کو بتایا کہ ٹینیسی میں آئے سیلاب میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور 50 دیگر لاپتہ ہیں۔ ہیمپفریز کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے نائب سربراہ راب ایڈورڈز نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ ہلاک شدگان میں سات ماہ کے جڑواں بچوں سمیت کئی بچے بھی شامل ہیں۔


امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ روز ٹینیسی میں سیلاب سے متاثرہ افراد سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ضروری امداد کا وعدہ کیا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہیمپفریز کاؤنٹی میں ہفتے کے روز دیہی سڑکیں اور شاہراہیں سیلاب کے پانی سے بند ہوگئیں، کئی گھر ڈوب گئے اور 4000 سے زائد گھروں کی بجلی سپلائی متاثر ہو گئی۔ ٹینیسی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے ہفتہ کو ہنگامی حالت کا اعلان کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔