کابل میں ناروے کے سفارتخانہ پر طالبان کا قبضہ، شراب کی بوتلیں اور بچوں کی کتابیں تلف

ناروے کے اخبار ’افتنپوسٹن‘ نے تصویر شیئر کر بتایا ہے کہ بڑی بڑی داڑھی والے طالبانی بچوں کی کتابوں کو پھاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، کم از کم 56 طالبانی اس چھوٹے سے سفارتخانہ میں داخل ہوئے تھے۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ناروے ایمبیسی پر طالبان نے قبضہ کر لیا ہے اور وہاں رکھی وائن کی بوتلیں اور کتابوں کو تلف کر دیا ہے۔ ناروے کے سفیر سگوالڈ ہیگ نے یہ اطلاع دی ہے۔ سفیر نے طالبان کے ایمبیسی میں داخل ہونے کے بعد کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا، ’طالبان نے اب کابل میں ناروے ایمبیسی کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور یہ کہا کہ وہ اسے بعد میں ہمارے حوالے کر دیں گے۔ پہلے انہوں نے وہاں رکھی وائن کی بوتلوں کو تلف کر دیا اور پھر بچوں کی کتابوں کو پھاڑ دیا۔

ناروے کے سب سے بڑے اخبار ’افتنپوسٹن‘ نے اس تصویر کو شیئر کیا ہے جس میں بڑی بڑی داڑھی والے طالبان، بچوں کی کتابوں کو پھاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ کم از کم 56 طالبانی اس چھوٹی سے ایمبیسی میں داخل ہو گئے تھے۔


غور طلب ہے کہ طالبان نے اس سے پہلے ملک میں موسیقی آلات اور کیسیٹ ٹیپ کو تلف کر دیا تھا اور جو لوگ موسیقی کے شعبے سے وابستہ ہیں، ان کے ساتھ کافی ظلم و زیادتی کی تھی۔ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اب افغانی ٹی وی اور ریڈیو اسٹیشن پر محض اسلامی نغمے ہی بجائے جا رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔