شام: داعش اور امریکی حمایت یافتہ باغیوں کے درمیان خونریز جھڑپیں، 200 سے زائد ہلاک

داعش کے سلیپر سیلز نے شہر حسکہ میں امریکی حمایت یافتہ باغیوں کی قید سے اپنے کارندوں کو چھڑانے کے لئے حملہ کیا، جس کے بعد کالعدم دولت اسلامیہ اور ایس ڈی ایف کے باغیوں کے درمیان شدید لڑائی کا آغاز ہوا۔

شام: داعش اور امریکی حمایت یافتہ باغیوں کے درمیان خونریز جھڑپیں
شام: داعش اور امریکی حمایت یافتہ باغیوں کے درمیان خونریز جھڑپیں
user

یو این آئی

دمشق: شورش زدہ شام کے شمال مشرقی علاقے میں داعش اور امریکی حمایت یافتہ باغیوں کے درمیاں خونریز جھڑپیں جاری ہیں ان جھڑپوں میں پانچ روز میں دو سو سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔ شام میں داعش اور باغیوں کے درمیان 5 روز سے جاری لڑائی میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اب تک 45 ہزار افراد علاقے سے نکل مکانی کرچکے ہیں۔

داعش کے سلیپر سیلز نے شہر حسکہ میں امریکی حمایت یافتہ باغیوں کی قید سے اپنے کارندوں کو چھڑانے کے لئے حملہ کیا تھا، جس کے بعد کالعدم دولت اسلامیہ اور ایس ڈی ایف کے باغیوں کے درمیان شدید لڑائی کا آغاز ہوا۔ کرد ملیشیا ایس ڈی ایف نے کہا ہے کہ داعش کے 300 سے زائد کارندوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں، جبکہ چند جنگجو مضافاتی عمارتوں میں چھپے ہوئے ہیں، علاقے کو صاف کرانے کے لئے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، شام کا شمال مشرقی شہر حسکہ امریکی حمایت یافتہ باغیوں کے قبضے میں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔