’لاک ڈاؤن میں نرمی خطرناک ہوگی‘ عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

عالمی ادارہ نے کہا ہے کہ یوروپی ممالک میں عالمی وبا کے کیسز میں کچھ کمی آئی ہے جو کہ خوش آئند ہے، تاہم افریقہ سمیت دوسرے ممالک میں کورونا کیسز بہت تیزی سے بڑ ھ رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے تمام ممالک کے لئے کورونا وائرس سے متعلق وارننگ جاری کی گئی ہے، جس میں لاک ڈاؤن کی مدت مزید بڑھانے کو کہا گیا ہے۔ ادارہ کا کہنا ہے کہ اگر لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی تو اس کے نتائج مہلک ثابت ہو سکتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے دنیا کے ممالک کو متنبہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی بہت ہی خطرناک ثابت ہوگی۔ کئی ممالک میں اقتصادی مشکلات ہیں لیکن تمام ممالک کو لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق بہت ہی احتیاط کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یوروپی ممالک میں عالمی وبا کے کیسز میں کچھ کمی آئی ہے جو کہ خوش آئند ہے، تاہم افریقہ سمیت دوسرے ممالک میں کورونا کیسز بہت تیزی سے بڑ ھ رہے ہیں۔


ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈورس نے مزید کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق حکمت عملی بنانے کے لئے کچھ ملکوں کے ساتھ کام کر رہا تھا۔ اور آپ جانتے ہیں کہ کئی ممالک شہریوں کے گھروں پر رہنے کی پابندی ہٹانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ واضح رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 16 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔

غور طلب ہے کہ دنیا میں کورونا وائرس کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے، پوری دنیا میں اب تک کورونا انفیکشن کی تعداد 17 لاکھ سے زیادہ پہنچ گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس کے علاوہ دنیا بھر میں تقریباً پونے چار لاکھ کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔