45 منٹ تک پریشان رہے وہاٹس ایپ اور انسٹاگرام کے یوزرس ، ٹویٹر پرآیا سیلاب

کل رات 11 بجے کے آس پاس وہاٹس ایپ اور انسٹاگرام استعمال کرنے والوں کو دشواری آ نی شروع ہو گئی لیکن 45 منٹ بعد معمول کی خدمات بحال ہو گئیں۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

کل رات اچانک 11 بجے کے قریب وہاٹس ایپ اور انسٹاگرام استعمال کرنے والوں کو پیغام بھیجنے اور ویڈیو اپلوڈ کرنے میں دشواری آ نی شروع ہو گئی جس کے بعد ٹویٹر پر شکایات کا سیلاب آ گیا ۔ واضح رہے یہ پریشانی 45 منٹ کے لئے ہی رہی کیونکہ 45 منٹ بعد یہ خدمات بحال ہو گئیں ۔

واضح رہے جیسے ہی یہ دشواری شروع ہوئی اس کے فوری بعد ٹویٹر پر وہاٹس ایپ اور انسٹا گرام ڈاؤن(WhatsApp Down) ٹرینڈ کرنے لگا۔ لوگوں نے اس کی خوب میمس بھی بنا کر ٹویٹ کیں۔


اس کے بعد وہاٹس ایپ کی جانب سے ایک پیغام بھیجا گیا کہ کچھ وقت کے لئے پریشانی آئی تھی لیکن اب یہ صحیح ہو گیا ہے۔ وہاٹس ایپ نے لکھا ’آپ کے ہمت رکھنے کے لئے شکریہ ، یہ 45 منٹ مسئلہ تھا لیکن اب ہم واپس آ گئے ہیں‘۔

انسٹاگرام نے بھی کہا کہ کچھ لوگوں کو انسٹا گرام اکاؤنٹس میں دشواری آ ئی ، لیکن اب ہم واپس آ گئے ہیں ۔ مسئلہ کو ٹھیک کر دیا گیا ہے، پریشانی کے لئے افسوس ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */