افغانستان واقع اقوام متحدہ کے کمپلیکس پر حملے کی سلامتی کونسل نے کی مذمت

سلامتی کونسل کے ارکان نے حملے میں ہلاک ہونے والے گارڈ کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان کے صوبہ ہرات میں اقوام متحدہ کے کمپلیکس اور اس کے اہلکاروں پر ہوئے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ہرات میں واقع اقوام متحدہ کے کمپلیکس پر 30 جولائی کو ہوئے حملے میں افغان سیکورٹی فورس کا ایک گارڈ ہلاک ہو گیا اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

سلامتی کونسل کے ارکان نے حملے میں ہلاک ہونے والے گارڈ کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی۔ انہوں نے افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کے ارکان کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں، اقوام متحدہ کے کیپلیکسوں اور اس کے اہلکاروں پر جان بوجھ کر کئے گئے حملے جنگی جرائم ہیں اور ان جرائم کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔


ارکان نے طالبان کے حملے کے بعد افغانستان میں جاری بڑے پیمانے پر جاری تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے افغانستان میں جاری مسلح تصادم سے متاثرین کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور شہریوں پر جان بوجھ کر کئے جا رہے حملوں ک سخت الفاظ میں مذمت کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */