’روسی صدر پوتن امریکی صدارتی انتخاب میں جو بائیڈن کو کمزور کرنا چاہتے تھے!‘

روسی عہدیداروں نے امریکی انٹلیجنس ڈپارٹمنٹ کے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے، جو انھوں نے امریکہ میں سیاسی بدعنوانی جیسے اصلی امور سے توجہ ہٹاتے ہوئے روس کو بدنام کرنے کے لئے لگایا گیا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن / تصویر آئی اے این ایس
روسی صدر ولادیمیر پوتن / تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکی قومی انٹلیجنس کونسل کی ایک رپورٹ میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کو 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کو کمزور کرنے کے لئے کچھ روسی سرکاری عہدیداروں کو مقرر کیا گیا تھا۔ امریکی قومی انٹلیجنس کونسل نے منگل کے روز ایک رپورٹ میں اس کا انکشاف کیا۔

رپورٹ کے مطابق کونسل نے کہا کہ ’’ہم نے اس بات کا پتہ لگایا ہے کہ ولادیمیر پوتن نے روسی حکومت کے کچھ عہدیداروں کو صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کی نامزدگی کو کمزور کرنے کا کام سونپا تھا‘‘۔


روسی عہدیداروں کو سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دعویداری کو مضبوط کرنے، ووٹنگ کے عمل پر امریکی عوام کے اعتماد کو مجروح کرنے اور امریکہ میں سماجی و سیاسی عمل کو درہم برہم کرنے کے لئے کہا گیا تھا۔

روسی عہدیداروں نے امریکی انٹلیجنس ڈپارٹمنٹ کے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے، جو انھوں نے امریکہ میں سیاسی بدعنوانی جیسے اصلی امور سے توجہ ہٹاتے ہوئے روس کو بدنام کرنے کے لئے لگایا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */