رامافوسا جنوبی افریقہ کی حکمران جماعت کے دوسری بار صدر بنے

اے این سی کے 55 ویں قومی کنونشن کے دوران سیرل رامافوسا کو اگلے پانچ سالہ مدت کار کے لیے دوبارہ صدر منتخب کیا گیا۔ صدر کو 2,476 ووٹ ملے جب کہ ان کے حریف جویلی مکھیجے کو 1897 ووٹ ملے۔

سیرل رامافوس، تصویر آئی اے این ایس
سیرل رامافوس، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا دوسری بار ملک کی حکمراں جماعت افریقن نیشنل کانگریس (اے این سی) کے سربراہ منتخب ہو گئے ہیں۔ 16 دسمبر کو جوہانسبرگ میں شروع ہونے والے اے این سی کے 55 ویں قومی کنونشن کے دوران سیرل رامافوسا کو اگلے پانچ سالہ مدت کار کے لیے دوبارہ صدر منتخب کیا گیا۔ صدر کو 2,476 ووٹ ملے جب کہ ان کے حریف جویلی مکھیجے کو 1897 ووٹ ملے۔

اے این سی قومی کنونشن میں ملک بھر سے تقریباً 4,500 مندوبین نے شرکت کی۔ یہ کانفرنس پانچ سال میں ایک بار ہوتی ہے۔ ملک پر 1994 سے اے این سی کی حکومت ہے اور پارٹی 2024 کے پارلیمانی انتخابات میں چھٹی مدت کار کے لیے اقتدار پر قابض ہونے کی امید کر رہی ہے۔


پارٹی نے ایک نئے ڈپٹی لیڈر پال مشاتلے کو بھی منتخب کیا ہے، جنہوں نے سیرل رامافوسا کے پسندیدہ امیدوار کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ پال مشاتلے اب جنوبی افریقہ کے نائب صدر بننے کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں اور سیرل رامافوسا کے اقتدار سے باہر ہونے کی صورت میں صدر بھی بن سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔