فلسطین میں کورونا ایمرجنسی میں ایک مہینے کا اضافہ، صدر محمود عباس نے لیا فیصلہ
محمود عباس نے کہا ’’ہم نے کورونا وائرس کے خلاف بڑی تعداد میں ٹیکے دستیاب کرانے والے مختلف ممالک اور متعلقہ تنظیموں کے ساتھ اتفاق ظاہر کیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ وبا سے ہماری حفاظت کرے گا۔‘‘
غزہ: فلسطین میں کورونا وائرس وبا کے قہر کے پش نظر صدر محمود عباس نے ملک میں کورونا ایمرجنس میں ایک ماہ کا اضافہ کر دیا ہے۔ کورونا وبا کے پھیلنے کے بعد فلسطین میں مارچ سے کورونا ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں کورونا سے 2 لاکھ 72 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت
فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ڈبلیو اے ایف اے‘ کے مطابق یہ فیصلہ صدر کی طرف سے لیا گیا ہے اور جمعرات سے اسے نافذ العمل قرار دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر عوامی صحت، حفاظت اور استحکام کے حوالہ سے تمام ضروری اقدامات اٹھاتی رہے گی۔
محمود عباس نے بدھ کی دیر رات کہا ’’ہم نے 3 دسمبر سے فلسطین میں ایمرجنسی میں 30 دنوں کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے یہ فیصلہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی احتیاطی کوشیشوں کے تحت لیا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا ’’ہم نے کورونا وائرس کے خلاف بڑی تعداد میں ٹیکے دستیاب کرانے والے مختلف ممالک اور متعلقہ تنظیموں کے ساتھ اتفاق ظاہر کیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ وبا سے ہماری حفاظت کرے گا۔‘‘
فلسطین میں کوررنا وائرس وبا کے 90 ہزار سے زیادہ تصدیق شدہ معاملے ہیں اور یہاں اس وائرس سے اب تک 760 سے زیادہ افراد کی اموات ہوچکی ہیں۔ خیال رہے کہ 5 مارچ کو ویسٹ بینک میں کورونا کے ریکارڈ کیسز کی تصدیق کی گئی تھی اس کے بعد یہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔