طوفانی ہواؤں کی وجہ سے جنوبی کیلی فورنیا میں بجلی بند

جنوبی کیلی فورنیا میں بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کے مطابق کمپنی علاقے میں 50 لاکھ لوگوں کو بجلی مہیا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نقصان کی وارننگ کے پیش نظر دیگر 116000 لوگوں کی بھی بجلی کاٹی جاسکتی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکہ میں کلی فورنیا صوبے کے جنوبی حصے میں طوفان کی وجہ سے جاری تیز ہواؤں سے ہونے والے نقصان کو کم کرنے کے لئے قریب 20 ہزار لوگوں کی بجلی کاٹ دی گئی ہے۔ جنوبی کیلی فورنیا میں بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی ایڈیسن کے مطابق کمپنی علاقے میں 50 لاکھ لوگوں کو بجلی خدمات مہیا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نقصان کی وارننگ کے پیش نظر دیگر 116000 لوگوں کی بھی بجلی کاٹی جاسکتی ہے۔

کمپنی نے گزشتہ روز اپنی سرکاری ویب سائٹ پر کہا کہ ’’جب جنگل میں آگ لگنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، تو ہم اپنے الیکٹریکل سسٹم میں آگ لگنے سے روکنے کے لئے عارضی طور پر آپ کے پڑوس کی بجلی بند کرسکتے ہیں۔‘‘ قومی موسم خدمات (این ڈبلیو ایس) نے وارننگ دی ہے کہ جنوبی کیلی فورنیا میں پیر کو سانتا اینا شہر میں 48.2 سے 64.3 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہواؤں کو چلتے دیکھا گیا۔ حالانکہ موسم محکمے نے لاس اینجلس شہر میں 154.4 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار درج کی گئی۔ اس کے علاوہ مقامی نیوز چینل کی تصویروں میں تیز ہواؤں کی وجہ سے شاہراہ پر کم سے کم پانچ بڑے ٹریکٹر ٹریلر سڑک کنارے پلٹ گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔