فلسطینیوں کی ہلاکت پر صدر محمود عباس کا قومی سوگ کا اعلان

مظاہرین ’’یوم الارض‘‘ منا رہے تھے جس کی شروعات 30 مارچ 1976 کو ہوئی تھی جب اسرائیلی حکومت نے فلسطینی زمین کو اپنے قبضہ میں لینے کے لئے چھ نہتے فلسطینی شہریوں کا قتل کر دیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

غزہ: اسرائیل - غزہ سرحد پر فلسطینی مظاہرین پر اسرائیل فوج کی گولہ باری میں 16 فلسطینی شہریوں کی موت اور ہزاروں لوگوں کے زخمی ہونے کے بعد آج فلسطین نے قومی سوگ منانے کا اعلان کیا۔

’یوم الارض‘ کی 42 سالگرہ منانے کے لئے کل ہزاروں فلسطینی مظاہرین غزہ سرحد کے قریب بڑا مظاہرہ کر رہے تھے۔ یہ مظاہرین ’’یوم الارض‘‘ منا رہے تھے جس کی شروعات 30 مارچ 1976 کو ہوئی تھی جب اسرائیلی حکومت نے فلسطینی زمین کو اپنے قبضہ میں لینے کے لئے چھ نہتے فلسطینی شہریوں کا قتل کر دیا تھا۔

ایک بیان میں کہا گیا ہے’’صدر محمود عباس نے شہیدوں کے لئے ایک دن کے قومی سوگ منانے کا فیصلہ کیا ہے اور پورے ملک میں اسکولوں، یونیورسٹیوں اور ساتھ ہی تمام سرکاری ادارے آج بند رہیں گے‘‘۔

فلسطینی وزیر صحت کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں 1400 سے زیادہ مظاہرین زخمی ہوئے ہیں۔ مظاہرین کو تتر بتر کرنے کے لئے اسرائیلی فوج نے آنسو گیس کے گولے چھوڑے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */