اسرائیل انتخابات کے بعد ایگزٹ پول میں نیتن یاہو کی پارٹی کو سبقت

اسرائیلی چینل 12 کے مطابق پارلیمانی انتخابات میں لیكڈ پارٹی کو 37، اہم اپوزیشن بلیو اینڈ وائٹ پارٹی کو 33 اور یونائٹیڈ عرب لیگ پارٹی کو 14 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

تل ابیب: اسرائیل کے موجودہ وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کی لیكڈ پارٹی کو پیر کو ختم ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد آئے ایگزٹ پول میں سبقت ملتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ اسرائیلی چینل 12 کے مطابق پارلیمانی انتخابات میں لیكڈ پارٹی کو 37، اہم اپوزیشن بلیو اینڈ وائٹ پارٹی کو 33 اور یونائٹیڈ عرب لیگ پارٹی کو 14 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے جبکہ اسرائیل بٹنو کو چار سے چھ سیٹ مل سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ چینل 13 کے ایگزٹ پول کے مطابق لیكڈ پارٹی کو 37، بلیو اینڈ وائٹ کو 32 اور اسرائیلی پبلب نشریات کمیٹی کے ایگزٹ پول میں لیكڈ پارٹی کو 36 اور بلیو اینڈ وائٹ کو 33 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ قابل غور ہے کہ اسرائیل میں ایک سال کے اندر یہ تیسرا پارلیمانی انتخابات ہے۔ اس سے پہلے ہونے والے انتخابات میں کسی بھی پارٹی کواکثریت نہیں مل سکی تھی جس کی وجہ سے ملک میں تیسری بار انتخابات کرائے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔