نیتن یاہو نے بھی ٹرمپ کا ساتھ چھوڑا، ٹوئٹر پر 'کور فوٹو' سے ’یار کی تصویر‘ کی حذف

اب نیتن یاہو کے اکاؤنٹ پر ایک دوسری تصویر سجی ہوئی ہے جس میں اسرائیلی وزیر اعظم کرونا کی ویکسین لگواتے ہوئے نظر آ رہے ہی

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

تل ابیب: اپنی نوعیت کی ایک دل چسپ پیش رفت میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمین نیتن یاہو نے منگل کے روز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے Cover Photo کو ہٹا دیا ہے۔ اس تصویر میں اسرائیلی وزیر اعظم اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ساتھ بیٹھے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ایسے وقت میں نیتن یاہو کا اس تصویر کو ہٹا دینا یہ تاثر دے رہا ہے کہ وہ اپنے سیاسی حلیف سے علیحدہ ہونا چاہتے ہیں جس کو ممکنہ مواخذے کا سامنا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران نیتن یاہو کی ٹرمپ کے ساتھ بیٹھے ہوئے یہ تصویر اسرائیلی وزیراعظم کے امریکی صدر کے ساتھ قریبی تعلقات کی علامت کے طور پر طویل عرصے تک نیتن یاہو کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سجی رہی۔


اب نیتن یاہو کے اکاؤنٹ پر ایک دوسری تصویر سجی ہوئی ہے جس میں اسرائیلی وزیر اعظم کرونا کی ویکسین لگواتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ نیتن یاہو نے نومبر 2020ء میں ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کے مقابل ٹرمپ کی شکست کے بعد بھی امریکی صدر والی تصویر اپنے اکاؤنٹ پر برقرار رکھی ہوئی تھی۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔