دنیا میں گزشتہ 28 دنوں میں کورونا کے 8 کروڑ سے زیادہ معاملات، 2.32 لاکھ اموات

دنیا میں کورونا وائرس وبا کے قہر کے درمیان گزشتہ 28 دنوں میں آٹھ کروڑ 70 لاکھ 21 ہزار 979 معاملے سامنے آئے ہیں اور 2 لاکھ 32 ہزار 378 لوگوں کی موت ہو چکی ہے

دنیا میں کورونا وائرس
دنیا میں کورونا وائرس
user

یو این آئی

واشنگٹن: دنیا میں کورونا وائرس وبا کے قہر کے درمیان گزشتہ 28 دنوں میں آٹھ کروڑ 70 لاکھ 21 ہزار 979 معاملے سامنے آئے ہیں اور دو لاکھ 32 ہزار 378 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے کورونا وائرس ریسورس سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں اب تک 10 ارب سے زائد ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ دنیا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 387677224 اور اموات کااعدادوشمار 5711128 ہو گیاہے۔ امریکہ دنیا بھر میں کورونا انفیکشن کے سب سے زیادہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جہاں اس بیماری سے اب تک 7.59 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر اور 896577 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


اس وبا کے انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دوسرے نمبر پر ہے، جہاں جمعہ کی صبح تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے ایک لاکھ 49 ہزار 349 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ملک میں کورونا ایکٹو کیسز کی کل تعداد 14 لاکھ 35 ہزار 569 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 3.42 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 9.27 فیصد ہوگئی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ سے زیادہ لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 95.39 فیصد ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس دوران 1072 لوگوں کی موت ہونے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 500055 ہو گئی ہے۔ ملک میں اس وقت اموات کی شرح 1.19 فیصد ہے۔

برازیل انفیکشن کے معاملے میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ ملک میں اب تک 2.61 کروڑ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس کی زد میں آ چکے ہیں اور اب تک اس وائرس سے 630301 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ فرانس انفیکشن کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے۔ ملک میں اب تک تقریباً دو کروڑ سے زیادہ لوگ اس مہلک وائرس سے متاثراور 1,32,847 لوگ پہلاک ہوچکے ہیں۔

برطانیہ کورونا انفیکشن کے معاملے میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں اب تک تقریباً 1.77 کروڑ لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ اموات کااعدادوشمار 158266 تک پہنچ گیا ہے۔ ترکی نے کورونا انفیکشن کے معاملے میں روس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اوریہ چھٹے نمبر پر ہے جہاں اب تک تقریباً 11940695 افراد متاثر اور 88064 ہلاک ہو چکے ہیں۔


روس کورونا انفیکشن کے معاملے میں ساتویں نمبر پر چلا گیا ہے۔ ملک میں اس وبا سے 12090707 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور اب تک 326642 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اموات کے لحاظ سے روس چوتھے نمبر پر ہے۔ اٹلی میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 1.13 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے اور یہ آٹھویں نمبر پر ہے۔ ملک میں اموات کی تعداد 1,47,734 تک پہنچ گئی ہے۔

اسپین متاثرین کے لحاظ سے نویں نمبر پر ہے جہاں اس وبا سے اب تک 10.19 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہو چکے ہیں اور 94040 لوگ اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ جرمنی میں اب تک عالمی وبا سے 10.54 لاکھ سے زیادہ لوگوں کے متاثر ہونے سے یہ دسویں نمبر پر ہے۔ ملک میں اموات کااعدادوشمار 118388 تک پہنچ گیا ہے۔ ہندوستان کے ہمسایہ ملک پاکستان میں 14.42 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا انفیکشن کی زد میں آ چکے ہیں اور وہاں اس وبا کی وجہ سے 29372 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */