امریکہ میں کورونا وائرس کے سبب 5.65 لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں

امریکہ کورونا / آئی اے این ایس
امریکہ کورونا / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

واشنگٹن: عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے شدید طور سے شکار امریکہ میں اس اب تک 5.65 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ ملک بھر میں اب تک 3.14 کروڑ سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار 283 ہو گئی ہے، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 31495164 ہوگئی ہے۔


امریکہ کی نیو یارک، نیو جرسی اور کیلیفورنیا جیسی ریاستیں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی 51418 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ اس وبا کی وجہ سے اب تک نیو جرسی میں 25053، کیلیفورنیا میں 60802، ٹیکساس میں 49441 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

جبکہ فلوریڈا میں 34238، الینوائے میں 23896، مشی گن میں 17817، میساچوسیٹس میں 17432، اور پنسلوانیا میں25546 مریض کورونا کی زد میں آکر ہلاک ہو چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */