’امریکہ میں 17 ہزار سے زیادہ بچے حراست میں لئے گئے‘

محکمہ صحت اور انسانی خدمات اور داخلی سلامتی کے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ بدھ تک امریکہ میں کل 11،900 تارکین وطن ایچ ایچ ایس کے زیر انتظام دیکھ بھال کے مراکز میں ہیں

Getty Images
Getty Images
user

یو این آئی

واشنگٹن: بغیر والدین یا جائز رشتہ داروں کے امریکہ آنے والے 17،056 تارکین وطن بچے حراست میں ہیں۔ بائیڈن انتظامیہ نے یہ اطلاع تارکین وطن بچوں کے بارے میں جاری کردہ نئے اعداد و شمار میں دی ہے۔

محکمہ صحت اور انسانی خدمات اور داخلی سلامتی کے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ بدھ تک امریکہ میں کل 11،900 تارکین وطن ایچ ایچ ایس کے زیر انتظام دیکھ بھال کے مراکز میں ہیں اور مزید 5،156 کسٹمز کے تحفظ کے لئے زیر حراست ہیں۔


اس سے قبل بارڈر سیکیورٹی نے اعلان کیا تھا کہ وہ سان انتونیو اور ٹیکساس میں نویں عارضی مرکز کھول رہی ہے جس میں 2،400 تارکین وطن بچوں کو رکھا جاسکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔