معاشی بحران سے دو چار لبنان، صدر نے کی بین الاقوامی برادری سے مدد کی درخواست

فرانس کی پہل پر منعقد دوسری آن لائن کانفرنس میں مشیل نعیم عون نے کہا کہ اقتصادی بحران کا سامنا کر رہے لبنان کو بندرگاہ دھماکوں کے بعد بحالی کے لئے کسی بھی طور پر بین الاقوامی برادری سے مدد کی ضرورت ہے

لبنان کے صدر میشل نعیم عون / Getty Images
لبنان کے صدر میشل نعیم عون / Getty Images
user

یو این آئی

بیروت: لبنان کے صدر مشیل نعیم عون نے اقتصادی بحران سے گزر رہے لبنان کی مدد کے لئے بین الاقوامی برادری سے فریاد کی ہے۔ فرانس کی پہل پر منعقد دوسری آن لائن کانفرنس میں مشیل نعیم عون نے کہا کہ اقتصادی بحران کا سامنا کر رہے لبنان کو بندرگاہ دھماکوں کے بعد بحالی کے لئے کسی بھی طور پر بین الاقوامی برادری سے مدد کی ضرورت ہے۔

مشیل نعیم عون نے کہا کہ ’’بگڑتے بحران کے درمیان آپ کی مدد سبھی لبنانیوں کے لئے اہم ہے۔ جہاں بھی آپ کی مدد کی ضرورت ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہ کس طرح سے دی جائے گی اور کس نظام کا استعمال کیا جائے گا، یہ سب آپ کی اور اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہوگا‘‘۔


لبنانی صدر نے کہا ’’یہ یاد رکھنا اہم ہے کہ لبنان کی اس وقت ایمرجنسی کے بحران سے اور کووڈ۔ 19 وبا سے نمٹنے کے منصوبے کے لئے عالمی بینک سے 246 ملین ڈالر کے قرض کے سلسلے میں بات چیت چل رہی ہے۔ اس ہفتے کے آخر میں اس پر بات چیت ہونے والی ہے۔ ہمٰیں عالمی بینک کو بورڈ آف ڈائریکٹر کے سربراہ سے اس پر فوری منظوری ملنے کی امید ہے‘‘۔

مشیل نعیم عون نے کہا کہ سیریا سے بڑی تعداد میں لبنان پہنچے پناہ گزینوں کے لئے خصوصی طور پر بین الاقوامی مدد کی ضرورت ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔