کورونا وائرس: دنیا کے 108 ممالک میں متاثرین کی تعداد 12 لاکھ 74 ہزار سے زیادہ

امریکا میں کورونا وائرس کے اب تک تین لاکھ 36 ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں 17977 صحت مند ہونے والے مریضوں کا تناسب یورپ یا چین کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جنیوا: یورپی ملک اٹلی کے مقابلے میں اسپین میں کورونا وائرس کے مریض بڑھ کر ایک لاکھ 31 ہزار 646 ہوگئے ہیں، تاہم وہاں مریضوں کی مناسب دیکھ بھال اور بہتر ہاسپیلٹی کی وجہ سے مریضوں کے تندرست ہونے کا تناسب اٹلی کے مقابلے میں دوگنا ہے اور ہلاکتیں کم ہیں۔ دوسری طرف ابتدائی عرصہ میں انتہائی خوفناک صورتحال کا شکار رہنے والے چین میں کورونا وائرس کے صرف 1,299 مریض رہ گئے ہیں۔

تازہ ترین رپورٹس کے مطابق 108 ممالک میں کرونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ، 74 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ ان میں سے دو لاکھ 64 ہزار سے زائد (264834) افراد صحت مند جبکہ69471 افراد موت کا شکار ہوچکے ہیں۔ 939960 مریض ابھی بھی دنیا بھر کے اسپتالوں اور میڈیکل سینٹرز میں زیر علاج ہیں جن میں سے 5 فیصد یعنی 45,592 کی حالت تشویشناک ہے۔


امریکا میں کورونا وائرس کے اب تک تین لاکھ 36 ہزار سے زائد (336830) کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں 17977 صحت مند ہونے والے مریضوں کا تناسب یورپ یا چین کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے 9618 مریض انتقال کرچکے ہیں۔ گزشتہ روز تک یوروپ کا شہر اٹلی کورونا وائرس کے مریضوں کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پر تھا مگر اب 131646 کورونا متاثرین کے ساتھ اس جگہ اسپین کھڑا ہے۔ 128948 متاثرین کے ساتھ اٹلی تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسپین میں کورونا وائرس مریض بڑھ جانے کے باوجود وہاں اٹلی کے مقابلے میں متاثرین کی نگہداشت کی سہولیات بہت بہتر ہیں اسی وجہ سے اٹلی کے صحت مند ہونے والے 21815 مریضوں کے مقابلے میں اسپین میں گھر جانے والے کرونا متاثرین کی تعداد 38080 اٹلی سے کہیں زیادہ ہے۔ اسی طرح اٹلی کی دنیا بھر میں سب سے زیادہ 15887 اموات کے مقابلے میں اسپین میں متاثرین زیادہ ہونے کے باوجود مرنے والوں کی تعداد 12641 کم ہے۔


یورپ کے تیسرے شہر جرمنی میں کورونا وائرس کے مریض ایک لاکھ سے متجاوز (100123) ہونے کے باوجود شرح اموات (1584) مندرجہ بالا دونوں یوروپی ممالک کے مقابلے میں بہت کم ہے جبکہ صحت مند ہونے والے مریضوں (28700) کا تناسب بھی دیگر یوروپی ملکوں سے بہتر ہے۔

جرمنی کے مقابلہ میں چوتھے یوروپی شہر فرانس میں کورونا وائرس متاثرین (92839) کم ہیں مگر ہلاکتیں 8078 بہت زیادہ اور صحت مند افراد کی تعداد (16183) کم ہے۔ ایک ماہ پہلے تک پوری دنیا میں خوفناک صورتحال کا شکار ملک چین اس عالمی وبا پر انتہائی حد تک قابو پاچکا ہے۔ چین میں کورونا وائرس کے اب تک مجموعی 81708 متاثرین میں سے 77078 صحت مند ہوکر معمول کی زندگی میں شامل ہوچکے ہیں جبکہ 3331 ہلاک ہوئے۔ چین میں اب کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز صرف 1299 رہ گئے ہیں۔


ایک ماہ قبل تک چین کے بعد دوسرے نمبر پر رہنے والے ملک ایران میں کورونا وائرس سے اب تک 58226 متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 22011 صحت مند اور 3603 کے انتقال کے بعد اب بھی 32612 کورونا مریض زیرعلاج ہیں۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان میں دنیا کے زیادہ تر ممالک کے مقابلے 3157 متاثرین کے ساتھ صورتحال بہت خراب ہے ان میں سے 211 افراد ہی صحتمند ہو کر گھروں کو جاچکے ہیں جبکہ 47 افراد کی موت ہوگئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔