اسرائیلی ایئرلائن ترکیہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرے گی

دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے ہوابازی معاہدے کے تحت ترکیہ کے مختلف مقامات کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے

اسرائیلی ایئرلائن ترکیہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرے گی / Getty Images
اسرائیلی ایئرلائن ترکیہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرے گی / Getty Images
user

یو این آئی

یروشلم: اسرائیل ایئر لائنز 15 سال بعد ترکیہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ اسرائیل کی وزارت ٹرانسپورٹ اور خارجہ امور کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے ہوابازی معاہدے کے تحت ترکیہ کے مختلف مقامات کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اسرائیلی ایئر لائنز نے 15 سال قبل سیکیورٹی پابندیوں اور بے تحاشہ اخراجات کی وجہ سے ترکیہ کے لیے پروازیں روک دی تھیں۔ اس وقت صرف بڑی ترک کمپنیاں ترکش ایئر لائنز اور پیگاسس ایئر لائنز دونوں ممالک کے درمیان روٹس پر پروازیں کرتی ہیں۔


بیان میں کہا گیا ہے کہ نیا معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان ہوا بازی کے تعلقات کو فروغ دینے اور اقتصادی اور اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔ اس ہفتے اسرائیل کے وزیر اقتصادیات اورنا باربیوف نے ترکیہ میں اسرائیل کے اقتصادی اور تجارتی مشن کے دفتر کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */