پوری دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 50 لاکھ کے قریب پہنچی

امریکی صدر کورونا کے پھیلاؤ کے لئے چین کو چاہے کتنا ہی ذمہ دار ٹھہرا لیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ کورونا نے امریکی طبی نظام کی خامیوں پر سوال کھڑے کر دئے ہیں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پورے عالم میں کورونا کا قہر مستقل جاری ہے اور یہ رکنے کا نام نہیں لےرہا ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اب پوری دنیا میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 50 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

امریکی صدر کورونا کے پھیلاؤ کے لئے چین کو چاہے کتنا ہی ذمہ دار ٹھہرا لیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ کورونا نے امریکی طبی نظام کی خامیوں پر سوال کھڑے کر دئے ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ۹۳ ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے اور وہاں متاثرین کی تعداد ساڑے 15 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔


روس میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2837 ہو گئی ہے۔

ادھر پرطانیہ میں کورونا متاثرین کی تعداد ڈھائی لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے اور وہاں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اٹلی میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 26 ہزار سے زیادہ ہے جبکہ وہاں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 32 ہزار سے زیادہ ہے۔ فرانس میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 28 ہزار سے زیادہ ہے جبکہ اسپین میں یہ تعداد 27 ہزار سے زیادہ ہے۔


سعودی عرب میں کورونا متاثرین کی تعداد 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے اور وہاں اموات کی تعداد 329 ہے۔ اسرائیل میں کورونا کی تعداد میں کوئی تیزی نہیں ہے اور وہاں کورونا متاثرین کی تعداد 16 ہزار سے تھوڑی زیادہ ہے اور اموات کی تعداد 278 ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔