امریکہ کی دھمکی کے آگے ایران کبھی نہیں جھکے گا: روانچی

روانچی نے کہا ’’ہم دباؤ کے آگے جھکنے والے نہیں ہیں۔ امریکہ نے ایک بار پھر ایران پر دباؤ ڈالا ہے۔ جب تک اس کی یہ حکمت عملی رہے گی تب تک ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات نہیں ہو سکتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر ماجد تخت روانچی نے کہا ہے کہ امریکہ جب تک ایران کو پابندیوں کے دباؤ کی دھمکی دیتا رہے گا، ایران اس کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا۔ روانچی نے گزشتہ روز کہا ’’ہم دباؤ کے آگے جھکنے والے نہیں ہیں۔ امریکہ نے ایک بار پھر ایران پر دباؤ ڈالا ہے۔ اس نے ہم پر مزید پابندیاں عائد کی ہیں۔ جب تک اس کی یہ حکمت عملی رہے گی تب تک ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات نہیں ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے ایران پر عائد کی گئی نئی پابندیاں مغربی ایشیائی ملک کے تیئں اس کے دشمن رویہ کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا ’’امریکہ کا ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ ایرانی شہریوں اور وہاں کے لیڈروں کے تیئں دشمنی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ امریکہ کو بین الاقوامی قوانین کا احترام نہیں ہے۔ واضح ر ہے کہ امریکہ نے پیر کو ایران کے سب سے بڑے لیڈ ر آیت اللہ خامنہ ای اور ایران کی بحریہ، فضائیہ اور بری فوج کے آٹھ سینئر کمانڈروں پر پابندی عائد کی ہے۔


امریکہ سے سفارتی رشتہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائیں گے: ایران

ایران نے کہا ہے کہ ملک کی قیادت کے خلاف امریکی پابندیوں سے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائیں گے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے منگل کو یہ بات کہی۔ موسوی نے ٹوئٹ کیا ’’ملک کے سپریم لیڈر اور فوجی کمانڈر کے خلاف امریکہ نے جو غیر ضروری نئی پابندی عائد کی ہیں، اس سے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے سارے راستے بند ہو جائیں گے‘‘۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کو ایران پر مزید سخت پابندیاں لگائیں۔ اب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور ان کی فوج کے آٹھ سب سے ٹاپ فوجی کمانڈر امریکہ میں مالیاتی خصوصیات کا فائدہ نہیں لے پائیں گے۔


موسوی نے کہا ’’امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ بحالی امن اور بین الاقوامی سلامتی کے لئے ضروری تمام بین الاقوامی انتظامات کو تباہ کرنے میں لگے ہوئے ہیں‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 25 Jun 2019, 6:10 PM