صحت ٹھیک رہی تو 2024 میں بھی الیکشن لڑوں گا: بائیڈن

جو بائیڈن نے کہا کہ مجھے قسمت پر بہت بھروسہ ہے۔ قسمت نے میری زندگی میں کئی بار میرا ساتھ دیا ہے۔ اگر میری طبیعت اس وقت ایسی ہی رہی تو یقیناً اگلی بار بھی انتخابی دوڑ میں شامل ہو جاؤں گا۔

جو بائیڈن، تصویر آئی اے این ایس
جو بائیڈن، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

واشنگٹن:امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگر ان کی صحت ٹھیک رہی تو وہ 2024 میں صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ اے بی سی چینل پر بدھ کو نشر ہوئے پروگرام ‘ورلڈ نیوز ٹونائٹ‘ میں ایک انٹرویو کے دوران جب شو کے ہوسٹ ڈیوڈ موئر نے صدرسے دوبارہ الیکشن لڑنے کے ان کے منصوبے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے اپنے جواب میں ’’ہاں‘‘ کہا۔

جو بائیڈن نے کہا کہ مجھے قسمت پر بہت بھروسہ ہے۔ قسمت نے میری زندگی میں کئی بار میرا ساتھ دیا ہے۔ اگر میری طبیعت اس وقت ایسی ہی رہی تو یقیناً اگلی بار بھی انتخابی دوڑ میں شامل ہو جاؤں گا۔ میزبان ڈیوڈ موئیر نے جو بائیڈن سے پوچھا کہ اگر اگلی بار بھی انہیں اس بار کی طرح ہی سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا مقابلہ کرنا پڑے، تو کیا وہ تب بھی الیکشن لڑیں گے؟


اس کے جواب میں صدرنے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’’اب آپ مجھے بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جی ہاں بالکل میں تب بھی الیکشن لڑوں گا۔ آخر کیوں میں ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف نہ دوڑوں؟ اس سے سے تو مسابقت کا جذبہ مزید تیز ہوگا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔