اسرائیلی وزیر صحت اور ان کی اہلیہ بھی کورونا پازیٹو

وزیر صحت یاکوف لیتزمین اور ان کی اہلیہ کی صحت فی الحال مستحکم ہے۔ 71 سالہ لیتزمین ملک میں کورو نا وائرس میں مبتلا ہونے والے سب سے سینئر اسرائیلی لیڈر ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

تل ابیب: اسرائیل کے وزیر صحت یاکوف لیتزمین اور ان کی اہلیہ چاوا میں بھی عالمی وبا کورونا وائرس ’كووڈ 19‘ کی تشخیص ہوئی ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق یاکوف لیتز مین کے دفتر نے بدھ آدھی رات ایک بیان جاری کر کے یہ اطلا ع دی ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یاکوف لیتزمین اور ان کی اہلیہ کی صحت فی الحال مستحکم ہے۔ 71 سالہ لیتزمین ملک میں کورو نا وائرس میں مبتلا ہونے والے سب سے سینئر اسرائیلی لیڈر ہیں۔

بیان کے مطابق یاکوف لیتزمین اور ان کی اہلیہ آئسولیشن میں ہیں اور دونوں کو وزارت صحت کی ہدایات کے تحت نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر صحت اور ان کی اہلیہ کے رابطے میں آئے تمام افراد کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے اور قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو بھی یاکوف لیتزمین کے کوروناوائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ تاہم بیان میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ کیا نیتن یاہو بھی وزیر صحت کے ساتھ رابطے میں آئے تھے یا نہیں۔ وزیر اعظم نیتن یاہو نے بدھ کی شب کو ہی اپنی قرنطینہ کی مدت پوری کی ہے۔ ان کے ایک ساتھی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد وہ قرنطینہ میں تھے۔


واضح رہے کہ نیتن یاہو کے ساتھ وبا کے بحران سے نمٹنے میں وزیر صحت ياکوف نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہ وزیر اعظم کے ساتھ ہر اہم میٹنگ میں شامل رہے ہیں اور ملک میں کورونا کی حالات پر مسلسل نظر بنائے ہوئے تھے۔ اسرائیل میں اب تک کورونا وائرس سے 25 افراد کی موت ہو گئی ہے اور تقریباََ 6092 لوگ اس وائرس سے متاثر ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔