’امن کے لئے صحت اور صحت کے لئے امن کی ضرورت‘

ڈاکٹر ٹیڈروس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 12 مئی کو نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر افغانستان کے ایم ایس ایف اسپتال پر حملہ کیا گیا جس میں بہت سی نرسوں، ماؤں اور نوزائیدہ بچوں نے دم توڑ دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جنیوا: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے افغانستان کے ایک اسپتال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کورونا وائرس ’کوویڈ ۔19‘ کے تناظر میں عالمی جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل، ڈاکٹر ٹیڈروس گیبریس نے بدھ کو کووڈ ۔19 پر پریس کانفرنس میں کہا کہ 12 مئی کو نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر افغانستان کے ایم ایس ایف اسپتال پر حملہ کیا گیا جس میں بہت سی نرسوں، ماؤں اور نوزائیدہ بچوں نے دم توڑ دیا۔ عام شہریوں اور صحت کے کارکنوں کو کبھی بھی نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا ’’ہمیں اس وقت صحت اور امن کی ضرورت ہے۔ صحت کے لئے امن اور امن کے لئے صحت کی ضرورت ہے۔ میں تمام فریقوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ عالمی وبا کے وقت سیاست چھوڑ دیں اور امن، عالمی جنگ بندی کو ترجیح دیں اور مل کر اس وبا کو ختم کریں۔ ‘‘ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ بہت سارے لوگ بغیر کسی جنگ بندی کے ہر دن بے معنی طور پر مر رہے ہیں۔


ڈبلیو ایچ او کے ہیلتھ ڈیزاسٹر پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیکل جے۔ ریان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کوویڈ 19 کے معاملات میں اپریل میں 11 ممالک میں صحت کے کارکنوں اور مریضوں پر ہوئے 35 حملوں کے سلسلے میں تنظیم کے پاس اطلاع ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملے افغانستان میں ہوئے حملوں کی طرح منصوبہ بند فوجی حملے نہیں ہیں۔ ان میں معلومات کی عدم دستیابی کی وجہ سے، لوگوں کے ذریعہ غصہ نکل کر سامنے آیا ہے۔ بہت سے موقوں پر لوگ سمجھ کی کمی یا خوف کے سبب ایسا کرتے ہیں۔ صحت کارکنوں کے علاوہ کووڈ-19 کے مریضوں پر حملوں کے بھی کچھ واقعات ہوئے ہیں، ان میں کچھ حملے سنگین بھی تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔