گوتابایا راج پکشے سری لنکا کے اگلے صدر ہوں گے، اہم حریف جماعت نے ہار قبول کی

راج پکشے کی پارٹی نے ایک بیان جاری کرکے صدارتی انتخابات میں جیت کا دعوی کیا ہے اور پرامن پولنگ کے لئے رائے دہندگان کا شکریہ ادا کیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کولمبو: سری لنکا کے سابق وزیر دفاع اور سری لنکا پپلز فرنٹ کے امیدوار گوتابایا راجپکشے ملک کے اگلے صدر ہوں گے۔ سری لنکا میں صدارتی انتخابات کے لئے کل پولنگ ہوئی۔ اتوار کو اب تک ہوئی ووٹوں کی گنتی میں راج پکشے 50.7 فیصد ووٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں جبکہ ان کے اہم حریف ساجت پریم داسا کو 43.8 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ اسی دوران راج پکشے کی پارٹی نے ایک بیان جاری کرکے صدارتی انتخابات میں جیت کا دعوی کیا ہے اور پرامن پولنگ کے لئے رائے دہندگان کا شکریہ ادا کیا۔ پریم داسانے انتخابات میں میں شکست قبول کرلی ہے۔

گوتابایا راج پکشے سری لنکا کے اگلے صدر ہوں گے، اہم حریف جماعت نے ہار قبول کی

سری لنکا میں حکمراں یونائیٹڈ نیشنل پارٹی کے امیدوار ساجت پریم داسا نے صدارتی انتخابات میں اتوار کو اپنی شکست قبول کرلی اور اپنے حریف راج پکشے کو مبارکباد بھی دی۔ پریم داسا نے ایک بیان میں کہا کہ لوگوں کے فیصلے کا احترام کرنا میرے لئے خوش قسمتی کی بات ہے۔ میں گوتابایا راج پکشے کو سری لنکا میں ساتواں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔


الیکشن کمیشن کے مطابق نصف ووٹوں کی گنتی ہوگئی ہے مسٹر راج پکشے 50.7ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں۔ ان کے اہم حریف مسٹر پریم داسا کو 43.8فیصد ووٹ ملے ہیں۔ ملک میں پولنگ کے لئے تقریباََ12,845مرکز بنائے گئے تھے اور 35امیدوار انتخابی میدان میں تھے۔

یہ الیکشن ملک کی تاریخ میں سب سے مہنگا الیکشن تھا۔ اس کی لاگت تقریباََ 7.5ارب سری لنکائی روپے (4.1کروڑ ڈالر) ہے۔ بڑا بیلٹ پیپر بڑی بیلیٹ پیٹیاں، انتخابی ڈیوٹی پر سیکڑوں فاضل ملازم اور پانی، ٹیلی فون اور بجلی کے بل جیسے فاضل خرچ ایسے عنصر ہیں جنہوں نے انتخابی بل کو بڑھا دیا ہے۔ الیکشن کمیشن پرامن انتخابات کرانے کیلئے 60,000سے زیاد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا تھا۔

وزیر اعظم مودی نے مبارکباد پیش کی

وزیر اعظم نریندرمودی نے سری لنکا کے سابق وزیر دفاع گوتابایا راج پکشے کو صدارتی انتخابات میں جیت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔


وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کرکے راج پکشے سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’میں صدارتی انتخابات میں جیت حاصل کرنے پر آپ کو مبارکباد دیتا ہوں۔میں امید کرتا ہوں کہ ہندوستان اور سری لنکا اور ان کے شہریوں کے درمیان نزدیکی اور قریبی تعلقات مضبوط ہوں اور ہمارے علاقے میں امن وخوشحال کےلئے آپ کے ساتھ مل کام کروں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 17 Nov 2019, 3:11 PM