گوگل پلس بند ہوگا، لاکھوں صارفین کے ڈاٹا میں سیندھ لگانے کے بعد اعلان

گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ گوگل +بند کرنے جا رہا ہے اور یہ اعتراف کیا ہے کہ اس کے سسٹم میں بگ دو سال سے موجود تھا۔ بگ کے سسٹم میں آنے کی وجہ باہری ڈویلپرس بتائے جا رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا 
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

گوگل نے اپنے سوشل میڈیا نیٹ ورک گوگل + (گوگل پلس) کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک بگ (بگ سافٹ وئیر میں ایک کوڈنگ خامی ہوتی ہے جس سے سافٹ وئیر کو نقصان ہوتا ہے) کے چلتے تقریباً پانچ لاکھ صارفین (یوزرس) کے ڈاٹا میں سیندھ لگنے کے شک کی بنا پر لیا گیا ہے۔ یہ بگ سسٹم میں دو سال سے موجود تھا اور سسٹم میں اس بگ کے آنے کی وجہ باہری ڈویلپرس بتائے جا رہے ہیں ۔

گوگل نے کہا ہے کہ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ بند کرنے سے پہلے اس نے اس بگ کو ٹھیک کر لیا تھا۔ امریکہ کی بڑی انٹرنیٹ کمپنی نے کہا ہے کہ صارفین کے لئے گوگل پلس بند ہو گیا ہے۔ یہ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک کو چیلنج دینے میں ناکام رہی۔

گوگل کے ترجما ن نے گوگل پلس کے بند کرنے کی بڑی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ گوگل پلس کو بنانے سے لے کر اس کے منیجمنٹ میں کافی چیلنجز تھے جسے صارفین کی توقعات کے مطابق تیار کیا گیا تھا لیکن اس کا استعمال کم کیا جا رہا تھا جس کی وجہ سے اسے بند کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔

اس اعلان کے بعد گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ کے شئیر2.6 فیصد گر گئے ہیں۔ گوگل نے کہا ہے کہ اسے اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے کہ کسی ڈویلیپر کو بگ کے بارے میں معلومات تھی یا اس نے اے پی آئی کا غلط استعمال کیا ہے اور کسی بھی ڈاٹا کے غلط استعمال کا بھی کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 09 Oct 2018, 7:59 AM