غزہ کی سرحدی گزر گاہيں کھول دی گئیں

اسرائیل کی جانب سے آج بروز اتوار غزہ پٹی کی سرحدی گزر گاہوں کو مقامی افراد اور سامان کی آمد و رفت کے لیے ایک مرتبہ پھر کھول دیا گيا ہے۔

غزہ کی سرحدی گزر گاہيں کھول دی گئیں
غزہ کی سرحدی گزر گاہيں کھول دی گئیں
user

ڈی. ڈبلیو

اسرائیلی وزیر دفاع ايوگڈور لیبرمان کے ایک بیان کے مطابق غزہ کی دونوں سرحدی گزر گاہوں کو ایک مرتبہ کھولنے کا فیصلہ پرتشدد کارروائیوں میں کمی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 4 روز قبل ان بارڈر کراسنگز کو بند کرنے کے احکامات فلسطینی علاقے سے ایک راکٹ حملے کے نتیجے میں جاری کيے گئے تھے۔ اس تناظر میں اسرائيل کی جانب سے رد عمل ميں غزہ پٹی میں حماس کے 20 ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

دوسری طرف حماس نے جنوبی اسرائیل میں ہونے والے راکٹ حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے ميں تفتیش جاری ہے۔

رواں برس 30 مارچ سے فلسطینی زیر انتظام علاقے غزہ کی سرحد پر روزانہ کی بنیاد پر اسرائیلی فورسز کے خلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ گزشتہ جمعے کے روز ہزاروں مظاہرین غزہ کے شمالی حصے ميں جمع ہوئے لیکن ان مظاہرین کو سرحد سے تقریباً ایک سو میٹر کے فاصلے پر ہی روک دیا گیا۔

قبل ازیں اسرائیل کی جانب سے فلسطین جانے والے تیل کے ٹرکوں کو بھی روک دیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے ايک معاہدے کے تحت غزہ میں قائم پاور پلانٹ کے لیے روزانہ کی بنیادوں پر یہ ٹرک تیل پہنچاتے ہیں۔ اس حوالے سے اسرائیلی وزیر دفاع نے بیان میں کہا کہ قطر سے تیل کی رسائی فی الوقت معطل کی گئی ہے اور آئندہ چند دنوں میں اس کی بحالی پر فیصلہ کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 22 Oct 2018, 6:41 AM
/* */