جنوبی افریقہ میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 443 پہنچی، پورا علاقہ ملبہ میں تبدیل

کوازولو-نتال علاقہ کے پریمیر سہلے زکلالا کا کہنا ہے کہ یہ سیلاب اب تک کا سب سے تباہناک سیلاب ہے، اس میں لوگوں کی زندگی، ان کے گھر اور بنیادی ڈھانچے سب کچھ تباہ ہو گئے۔

جنوبی افریقہ میں سیلاب
جنوبی افریقہ میں سیلاب
user

قومی آوازبیورو

جنوبی افریقہ کے کوازولو-نتال علاقہ میں گزشتہ ہفتہ زبردست بارش کے سبب آئے سیلاب میں مہلوکین کی تعداد لگاتار بڑھتی جا رہی ہے۔ اب تک 443 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جب کہ 63 افراد لاپتہ ہیں۔ سیلاب کی تباہی سے پورا علاقہ ملبہ میں تبدیل ہو گیا ہے۔ یہ جانکاری ایک مقامی افسر نے دی ہے۔

خبر رساں ایجنسی سنہوا کی ایک رپورٹ کے مطابق کوازولو-نتال علاقہ کے پریمیر سہلے زکلالا نے اتوار کے روز کہا کہ ’’گزشتہ دنوں میں فوری بچاؤ مہم اور نقصان کا سروے کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ حالانکہ اب بھی علاقہ کو اس ملبے سے باہر نکالنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔‘‘


زکلالا نے کہا کہ جنوبی افریقی پولیس اور قومی ڈیفنس فورس نے بچاؤ مہم میں مدد کے لیے پائلٹوں اور پائلٹ ٹیم کو تعینات کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ کئی علاقوں میں پانی کا مسئلہ ہے، جب کہ بیشتر علاقوں میں بجلی رخنہ انداز ہوئی ہے۔ اب تک 8329 گھر متاثر ہوئے۔ زکلالا نے یہ بھبی کہا کہ یہ سیلاب اب تک کا سب سے تباہناک سیلاب ہے۔ اس سیلاب میں لوگوں کی زندگی، ان کے گھر اور ضروری بنیادی ڈھانچے سب تباہ ہو گئے ہیں۔ سب کچھ پھر سے کھڑا کرنے میں کافی مشقت کے ساتھ طویل وقت بھی لگے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔