فرانس اور برطانیہ میں اموات کی تعداد میں اضافہ کا رجحان

اٹلی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 23 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے اوروہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 75 ہزار سے زیادہ ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پوری دنیا میں جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 23 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے وہیں فرانس اور برطانیہ میں اموات کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ فرانس میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19 ہزار سے اوپر ہو گئی ہے اور برطانیہ میں یہ تعداد 15 ہزار سے اوپر پہنچ گئی ہے۔

ادھر دنیا کے سب سے طاقتور ملک امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد7 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور وہاں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 39 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔


اٹلی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 23 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے اوروہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 75 ہزار سے زیادہ ہے۔

اسپین میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار سے زیادہ ہے اور اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ساڑے 20 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔


ایران میں ہلاکتوں کی تعدادپانچ ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے اور وہاں متاثرین کی تعداد 80 ہزار سے اوپر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */