دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد سات لاکھ سے تجاوز، 33 ہزار سے زیادہ ہلاک

چین سے پھیلنے والے اس وائرس نے پوری دنیا کو اپنی زد میں لے لیا ہے لیکن اٹلی وہ ملک ہے جہاں اس سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کوروناوائرس کی وبا پوری دنیا میں بہت تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے اور اب اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 34 ہزار کے قریب ہے ۔ ہندوستان میں بھی متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے اور اب یہ تعداد 1139ہوگئی ہے جبکہ ابھی تک اس سے29 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

چین سے پھیلنے والے اس وائرس نے پوری دنیا کو اپنی زد میں لے لیا ہے لیکن اٹلی وہ ملک ہے جہاں اس سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔اٹلی میں جہاں10779 افراد ہلاک ہوئے ہیں وہیں اسپین میں6803 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ اٹلی میں جہاں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے وہیں اس وائرس کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے جہاں ایک لاکھ41مریض ہیں اور وہاں ابھی تک2475 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ متعدد امراض کے امریکی سرکاری اعلی عہدے دار ڈاکٹر فاوچی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کرونا وائرس ایک لاکھ امریکیوں کی جان لے سکتا ہے۔


پاکستان میں کرونا وائرس کے 1526 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ حکومت نے 28 مریضوں کے صحت یاب ہونے کی تصدیق کی ہےاور وہاں 14 افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کرونا وائرس کے نئے معاملوں میں کمی آئی ہے۔وائرس سے نمٹنے میں مہارت رکھنے والے چین کے طبی ماہرین کی آمد کے ساتھ ساتھ امدادی سامان بھی پاکستان پہنچ چکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔