پوری دنیا میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پونے تین لاکھ سے تجاوز

روس میں کل دس ہزار نئے معاملوں کے رپورٹ ہونے کے بعد وہاں متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 87 ہزار سے زیادہ ہے لیکن وہاں مرنے والوں کی تعداد 1800سے کم ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پوری دنیا میں کورونا کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ کورونا متاثرین کی تعداد پوری دنیا میں 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے وہیں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پونے تین لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔

امریکہ میں متاثرین کی تعداد 13 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور وہاں اموات کی تعداد 78 ہزار سے زیادہ ہے۔ امریکہ میں اس مسئلہ کو لے کر صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف ناراضگی بڑھ رہی ہے۔اکیلے نیو یارک میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بیس ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔


یوروپ کے ملک برطانیہ میں کورونا سے ہونے والی اموات میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے اور وہاں یہ تعداد 31 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے ۔ اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے اور وہاں ابھی اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 30 ہزار سے زیادہ ہے ۔ اسپین اور فرانس میں یہ تعداد 26 ہزار سے زیادہ ہے۔

روس میں کل دس ہزار نئے معاملوں کے رپورٹ ہونے کے بعد وہاں متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 87 ہزار سے زیادہ ہے لیکن وہاں مرنے والوں کی تعداد1800 سے کم ہے۔سعودی عرب میں کورونا متاثرین کی تعداد 35 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے اور وہاں اموات کی تعداد 219 ہے۔ پاکستان میں متاثرین کی تعداد 26 ہزار سے زیادہ ہے اور وہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 599 ہے۔ اسرائیل میں متاثرین کی تعداد 16 ہزار سے زیادہ ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 245 ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔