امریکہ میں کل ایک ہزار سے زیادہ اموات، متاثرین کی تعداد 3لاکھ 36 ہزار سےزائد

یوروپ کے پانچ بڑے ممالک اٹلی، اسپین،فرانس، برطانیہ اور جرمنی میں کل بھی نئے معاملوں کی تعداد چارہزار سے اوپر ہی رہی لیکن مرنے والوں کی تعداد میں تیز اضافہ نہیں دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

امریکہ میں کورونا کاقہر رکنے کانام ہی نہیں لے رہا ۔امریکہ میں کل 1165 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ کورونامتاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 36 ہزار سے زیادہ ہے لیکن کل نئے معاملوں کی تعداد 25 ہزار سے زیادہ رہی۔ابھی تک پوری دنیا میں کورونا متاثرین کی تعدادساڑے بارہ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور اس وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 70 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

یوروپ کے پانچ بڑے ممالک اٹلی، اسپین،فرانس، برطانیہ اور جرمنی میں کل بھی نئے معاملوں کی تعداد چارہزار سے اوپر ہی رہی لیکن مرنے والوں کی تعداد میں تیز اضافہ نہیں دیکھا گیا۔اٹلی میں ابھی بھی مرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور وہاں اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعدادساڑے پندرہ ہزار سے زیادہ ہوگئی ہےجبکہ اسپین میں کل بھی یوروپ میں سب سے زیادہ ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں اور کل کی 694 ہلاکتوں کے بعد کل تعدادساڑے بارہ ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ فرانس میں اموات کی تعدادآٹھ ہزار سے زیادہ ہے اور برطانیہ میں یہ تعدادپانچ ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔جرمنی میں کورونامتاثرین کی تعدادایک لاکھ سے زیادہ ہے لیکن وہاں اموات کی تعداد کم ہے اور ابھی تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد ڈیڑھ ہزار سے تھوڑا اوپر ہے۔


ایران میں کورونا متاثرین اور کورونا سے ہونے والی اموات میں اضافہ جاری ہے لیکن مغربی ممالک جیسی تیزی نہیں ہے۔ وہاں اب تک کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 58 ہزار سے اوپر ہے اور اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3600 سے زیادہ ہے۔سعودی عرب میں متاثرین کی تعداد 2400 اور مرنے والوں کی تعداد 34 ہے۔ ہندوستان میں متاثرین کی تعداد میں اضافہ کا رجحان جاری ہے اورعوام میں بیداری اور کورونا کے خلاف لڑائی میں عوام کا حوصلہ بنائے رکھنے کے لئے کل پورے ملک میں لوگوں نے گھر پر دئےجلائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔