پوری دنیا میں کورونا سے ڈھائی لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت

یوروپ میں اٹلی وہ ملک ہے جہاں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور وہاں یہ تعداد 29 ہزار سے زیادہ ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 11 ہزار سے زیادہ ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پوری دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد جہاں 36 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے وہیں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 51 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ امریکہ میں کورونا کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 12 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور وہاں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 69 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ برطانیہ میں کورونا کا پھیلاؤ مزید بڑھ رہا ہے اور اب وہاں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 29 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے یوروپ میں اٹلی وہ ملک ہے جہاں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور وہاں یہ تعداد 29 ہزار سے زیادہ ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 11 ہزار سے زیادہ ہے۔ اسپین میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 ہزار سے زیادہ ہے اور فرانس میں یہ تعداد 25 ہزار سے زیادہ ہے۔


سعودی عرب میں کورونا متاثرین کی تعداد ساڑے 28 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے اور وہاں اموات کی تعداد 191 ہے۔ ایران میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے اور وہاں اموات کےعداد چھ ہزار سے زیادہ ہیں۔ پاکستان میں متاثرین کی تعداد 21 ہزار کے قریب ہے اور اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 476 ہے۔ اسرائیل میں کورونا متاثرین کی تعداد 16 ہزار سے زیادہ ہے اور مرنے والوں کی تعداد 235 ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔