پوری دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 39 لاکھ سے تجاوز

ایران میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ تین ہزار سے زیادہ ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھہ ہزار سے زیادہ ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کورونا وبا کا قہر بدستور جاری ہے اور اب پوری دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 39 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور اس سے ہلاک ہو نے والوں کی تعدا د 2 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔ واضح رہے ابھی تک اس وبائی مرض کےخلاف کوئی ویکسین بھی دریافت نہیں ہوئی ہے۔

ادھر یوروپ کے ملک برطانیہ میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 30,615 ہو گئی ہے جبکہ اٹلی میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ساڑے 29 ہزار سے زیادہ ہے اور وہاں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 15 ہزار سے زیادہ ہے۔ اسپین میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 26 ہزار سے زیادہ ہے اور فرانس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 ہزار سے زیادہ ہے ۔


امریکہ میں کورونا کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعدادساڑے 12 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور وہاں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 76 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا متاثرین کی تعداد 33 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے اور وہاں اموات کی تعداد 219 ہے۔ پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 24 ہزار سے زیادہ ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 585ہے۔ ایران میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ تین ہزار سے زیادہ ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھہ ہزار سے زیادہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */