برطانیہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں شدید اضافہ
پوری دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد جہاں ساڑے 33 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے وہیں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
کورونا وائرس کی وبا برطانیہ میں بہت تیزی سے پھیل رہی ہے اور وہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد یوروپ میں اٹلی کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ برطانیہ میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 71 ہزار سے زیادہ ہے لیکن وہاں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ساڑے 26 ہزار سے زیادہ ہے جو اٹلی سےمحض ایک ہزار کم رہ گئی ہے ۔
واضح رہے یوروپ میں اٹلی وہ ملک ہے جہاں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور وہاں یہ تعداد ساڑے 27 ہزار ہے جبکہ اسپین اور فرانس میں یہ تعداد 24 ہزار سے زیادہ ہے۔ یوروپ میں جرمنی وہ ملک ہے جہاں متاثرین کی تعداد توزیادہ ہے لیکن وہاں اس وبا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بہت کم ہے۔وہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 63 ہزار سے زیادہ ہے اور مرنے والوں کی تعداد ساڑے چھہ ہزار سے تھوڑا اوپر ہے۔
پوری دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد جہاں ساڑے 33 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے وہیں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 63 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور وہاں اس وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔
ادھر ایشیائی ممالک میں متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ ترکی میں ہے اور وہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار سے زیادہ ہے لیکن ہلاکتوں کی تعدا دتین ہزار سے تھوڑا اوپر ہے۔ایران میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے لیکن وہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھہ ہزار سے زیادہ ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔