روس میں اندوہناک حادثہ، پشتہ ٹوٹنے سے 12 افراد جاں بحق، 14 زخمی

41 لوگوں اور 12مشینی اکائیوں کو راحت و بچاؤ کام میں لگایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں 2 لوگوں کے ساتھ 2 ایئرموبائل یونٹ، 5 ایم آئی-8اور ایم آئی-26ہیلی کاپٹروں کو سائبریاکے راحت و بچاو مرکز سے روانہ کیا گیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ماسکو: روس کے سائبریائی علاقہ کراسنویاسک کرائی میں سنیچر کی صبح سویرے ایک باندھ کے ٹوٹ جانے سے کم از کم 12لوگوں کی موت اور 14دیگر زخمی ہوگئے۔ خبررساں ایجنسی تاس کے مطابق روس کی ایمرجنسی وزارت نے گیارہ لوگوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔

وزارت کی مقامی شاخ کے مطابق یہ واقعہ سنیچر کی صبح دوبجے ہوا جب شچیٹکنو کے نزدک ایک سونے کی کان کا باندھ ٹوٹ گیا۔ نزدیکی شہر آرٹیومووسک سے تمام ایمرجنسی راحت اور بچاو دستہ کو جائے وقوع پر بھیج دیا گیا ہے۔ جائے وقوع پر اس وقت تقریباً 270لوگ کام کررہے ہیں۔


اس سے قبل ایمرجنسی خدمات کی وزارت نے ایک بیان جاری کر کے 6 لوگوں کی ہلاکت اور 14 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی۔ وزارت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ اس حادثہ میں 20لوگ زخمی ہوئے تھے، جن میں سے چھ لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 14دیگر کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ 10لوگوں کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ لیکن اب مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 11 ہو گئی ہے۔

بہر حال، راحت اور بچاو دفتر میں 41لوگوں اور 12مشینی اکائیاں کو لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دو لوگوں کے ساتھ دو ایئرموبائل یونٹ، پانچ ایم آئی-8اور ایم آئی-26ہیلی کاپٹروں کو سائبریاکے راحت و بچاو مرکز سے روانہ کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔