کورونا کا اثر عام انتخابات پر نہیں پڑے گا، نومبر میں ہی ہوگا الیکشن: ٹرمپ

کورونا وائرس کی وجہ سے کئی ریاستوں نے انتخابات ملتوی کر دیئے ہیں اور ڈیموکریٹک پارٹی نے اس وبا کی وجہ سے جولائی اور اگست کے درمیان ہونے والی نامزدگی کانفرنس کو بھی ملتوی کر دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ
user

یو این آئی

واشنگٹن: عالمی وبا کورونا وائرس 'كووڈ -19' کی وجہ سے پوری دنیا میں مچی اتھل پتھل کے درمیان امریکہ میں اس سال ہونے والے صدارتی انتخابات کی بابت صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت 3 نومبر کو ہی ہوں گے۔ ٹرمپ نے کورونا وائرس کی وجہ سے انتخابات ملتوی کئے جانے کے سوال پر کہا’’عام انتخابات اس سال تین نومبر کو ہی ہوں گے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ "میں پولنگ کے لیے استعمال کیے جانے والے بیلٹ کی حمایت میں نہیں ہوں، ووٹ پولنگ بوتھ میں ہی کیا جانا چاہئے۔"

قابل غور ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کئی ریاستوں نے انتخابات ملتوی کر دیئے ہیں اور ڈیموکریٹک پارٹی نے اس وبا کی وجہ سے جولائی اور اگست کے درمیان ہونے والی نامزدگی کانفرنس کو بھی ملتوی کر دیا ہے۔ بہر حال، جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق اس خطرناک وائرس کے صرف امریکہ میں 274،000 معاملے درج کئے جا چکے ہیں اور اب تک تقریبا 7077 افراد کی موت ہو چکی ہے۔


دوسری طرف امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ جان لیوا کورونا وائرس 'كووڈ 19' کے معاملات کا پتہ لگانے کے لئے ملک بھر میں اب تک ریکارڈ 14 لاکھ لوگوں کا ٹسٹ کیا جا چکا ہے۔ پینس نے جمعہ کو صحافیوں سے بات چیت میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ’’کورونا وائرس سے جڑے معاملات کی جانچ کے حوالہ سے ہم نے ابھی تک ملک بھر میں ریکارڈ 14 لاکھ لوگوں کی جانچ کی ہے۔" قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ آغاز میں کورونا وائرس سے جڑے معاملات کی کم جانچ کے سلسلہ میں بھاری دباؤ میں آ گیا تھا جس کے بعد نائب صدر کا یہ بیان آیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔