امریکہ ہی نہیں پوری دنیا میں خطرناک ہو رہے ہیں کورونا کے حالات: ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس (کووڈ 19) وبا کے حالات صرف امریکہ میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں مسلسل خطرناک ہوتے جارہے ہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ / Getty Images
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ / Getty Images
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس (کووڈ 19) وبا کے حالات صرف امریکہ میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں مسلسل خطرناک ہوتے جارہے ہیں۔

ٹرمپ نے ہفتے کو ٹویٹ کرکے کہا، ’’فرضی خبریں پھیلانے والے چینل یہ نہیں بتا رہے ہیں کہ کووڈ 19 کا خطرہ امریکہ میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔ میں نے آج صبح جی -20 گروپ ملکوں کی چوٹی میٹنگ میں ویڈیا کانفرنس کے ذریعہ حصہ لیا۔ میٹنگ میں کورونا کی وبا پر بنیادی طورپر بحث کی گئی۔ ہم اپنی ویکسن کی مدد سے جلد ہی کورونا سے نجات پا لیں گے۔‘‘

امریکی صدر نے کہا کہ کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر مسلسل اس وائرس کے سلسلے میں معلومات جمع کررہے ہیں اور علاج کے طورطریقوں کے بہتر ہونے سے اس کی وجہ سے اب کم لوگوں کی موت ہورہی ہے۔

انہوں نے نومنتخب صدر جو بائیڈن کی تنقید کرتے ہوئے ایک دیگر ٹویٹ میں کہا،’’ جو بائیڈن ایچ 1 این 1 سوائن فلو کو روکنے میں پوری طرح سے ناکام رہے تھے۔ بائیڈن ویکسن کے طے مدت میں بنانے کے عمل کے محاذ پر بھی ناکام رہے تھے۔کیا یہ بات سبھی لوگ جانتے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر خود بھی کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ اس ہفتے کی شروعات میں ٹرمپ کے برے بیٹے بھی کورونا انفیکشن سے متاثرہوگئے ہیں۔ امریکہ میں یہ وبا خطرناک شکل اختیار کر چکی ہے اور اب تک 1.20 کروڑ سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعدادو شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2,55,804 پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 1,20,85,389 ہوگئی ہے۔

    next