کورونا وائرس: یورپ میں ہلاکتوں کی تعداد 10 لاکھ سے متجاوز

کورونا وائرس کی مہلک ترین عالمی وبا سے یورپ میں ہلاکتوں کی تعداد 10 لا کھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق 60 فیصد ہلاکتیں صرف یورپ کے 6 ممالک میں ہوئی ہیں

برطانیہ میں کورونا / آئی اے این ایس
برطانیہ میں کورونا / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بروسیلز: کورونا وائرس کی مہلک ترین عالمی وبا سے یورپ میں ہلاکتوں کی تعداد 10 لا کھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق 60 فیصد ہلاکتیں صرف یورپ کے 6 ممالک میں ہوئی ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں ایک لاکھ 27 ہزار 100، اٹلی میں ایک لاکھ 14 ہزار 612، روس میں ایک لاکھ 3 ہزار 263، فرانس میں 99 ہزار 163، جرمنی میں 78 ہزار 452 اور اسپین میں 76 ہزار 525 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے۔


برطانیہ میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی آ رہی ہے کیوں کہ ان کی ویکسینیشن مہم پورے یورپ سے آگے ہے۔ جس میں تقریباً 60 فیصد بالغ آبادی نے کورونا وائرس کی پہلی خوراک لگوالی ہے۔ برطانوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اپریل کے وسط تک 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز دینے کا ہدف کامیابی سے مکمل کر لیا۔

علاوہ ازیں انگلینڈ اور ویلز میں دکانیں، جم، ہیئر ڈریسرز، بیوٹی سلون کھل گئے جبکہ چڑیا گھر، تھیم پارکس، ڈرائیو ان سنیما بھی کھل چکے ہیں۔ دوسری جانب عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ ویکسین لگوانے کے بعد احتیاطی تدابیر چھوڑنا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔