کورونا: یو اے ای نے پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا کے مسافروں پر پھر لگائی پابندی

ابوظہبی کی اتحاد ایئر لائن کے مطابق جو مسافر گزشتہ 14 دنوں کے دوران پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا کا دورہ کرچکے ہیں وہ وہ بھی متحدہ عرب امارات میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک مرتبہ پھر پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا کے مسافروں پر 7 جولائی تک ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ یہ بات خلیج ٹائمز کی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق تازہ پیش رفت سے متعلق اتحاد ایئر نے آگاہ کیا۔ ابوظہبی کی اتحاد ایئر لائن کے مطابق جو مسافر گزشتہ 14 دنوں کے دوران پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا کا دورہ کرچکے ہیں وہ وہ بھی متحدہ عرب امارات میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

ایئر لائن کی جانب سے واضح کیا گیا کہ سفارت کار، متحدہ عرب امارات کے شہری یا گولڈن ویزا ہولڈر اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ 'لیکن پی سی آر ٹیسٹ پرواز کی رونگی سے زیادی سے زیادہ 48 گھنٹے قبل کا ہونا چاہیے'۔ 14 جون شام 5 بجے تک دبئی کی اماراتی ایئر لائن نے تاریخ میں توسیع سے متعلق اپ ڈیٹ نہیں کی تھی۔ ان کی ویب سائٹ میں کہا گیا کہ بنگلہ دیش، پاکستان اور سری لنکا کے مسافروں کے لیے 'آئندہ اطلاع تک' سفر معطل رہے گا۔ متحدہ عرب امارات نے 12 مئی کی رات 11 بجے بنگلہ دیش، پاکستان، نیپال اور سری لنکا کے مسافروں کے داخلے کی معطلی کا اعلان سب سے پہلے کیا تھا۔ تاہم واضح کیا گیا کہ کارگو کی پروازیں غیر متاثر رہیں گی۔ گزشتہ ہفتے یو اے ای نے کہا تھا کہ ہندوستان سے مسافر پروازوں کی معطلی 6 جولائی تک جاری رہے گی۔


اس سے قبل 10 مئی کو یو اے ای نے بنگلہ دیش، پاکستان، نیپال اور سری لنکا پر سفری پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ آسٹریلیا نے یہ بھی خبردار کیا تھا کہ جن لوگوں نے سفری پابندی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی، انہیں جیل اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */