کورونا کا قہر جاری، اٹلی میں ایک دن میں 743 اور اسپین میں 680 اموات

منگل کو امریکہ سے زیادہ ہلاکتیں برطانیہ میں ہوئیں جہاں 87 افراد چل بسے۔ اس طرح ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 422 ہوگئی ہے

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

اٹلی میں گزشتہ تین دن سے کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں جو کمی کارجحان نظر آیاتھااس میں کل اچانک تیزی آئی اور وہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 743 افراد ہلاک ہو گئے۔ ادھر پوری دنیا میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 18881 ہو گئی ہے اور متاثرین کی تعداد پانچ لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

اٹلی میں حکام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ایک دن میں مزید 743 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسپین میں بھی 680 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی اور ورڈومیٹرز کے بطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں 5249 نئے کیسز سامنے آئے۔ اس طرح مجموعی تعداد 70 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ ملک میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6820 ہوگئی ہے۔


اسپین میں منگل کو 4540 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد مجموعی تعداد لگ بھگ 40 ہزار ہوگئی ہے۔ ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 2991 تک پہنچ گئی ہے۔

امریکہ میں منگل کی سہہ پہر تک 5860 نئے کیسز کا علم ہوا تھا جس کے بعد مجموعی تعداد تقریباً 50 ہزار تھی۔ یہاں آج کم از کم 69 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد کل تعداد 775 ہوچکی ہے۔


ادھر چین میں کیسز میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ اگرچہ تعداد یورپ اور امریکہ سے کم ہے لیکن چند دن کے رجحان کی نسبت زیادہ ہوئی ہے۔ وہاں 78 نئے مریض سامنے آئے ہیں اور 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ایران میں منگل کو 1762 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور 122 افراد جان سے گئے۔ یہ بات بعد ماہرین کے لیے تعجب کا سبب ہے کہ ایران میں ایک خاص شرح سے کیسز اور ہلاکتیں ہورہی ہیں جن میں غیر معمولی اضافہ یا کمی نہیں ہورہی۔ وہاں مریضوں کی کل تعداد تقریباً 25 ہزار اور ہلاکتوں کی تعداد 1934 ہے۔


منگل کو امریکہ سے زیادہ ہلاکتیں برطانیہ میں ہوئیں جہاں 87 افراد چل بسے۔ اس طرح ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 422 ہوگئی ہے جبکہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔