امریکہ میں کورونا سے 3 لاکھ 50 ہزار افراد لقمہ اجل

عالمی وبا کورونا وائرس سے سنگین طور پر متاثر امریکہ میں اس کے انفیکشن سے اب تک تقریباً 3.50 لاکھ لوگوں کی موت ہو چکی ہے

امریکہ میں کورونا / تصویر یو این آئی
امریکہ میں کورونا / تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

واشنگٹن: عالمی وبا کورونا وائرس سے سنگین طور پر متاثر امریکہ میں اس کے انفیکشن سے اب تک تقریباً 3.50 لاکھ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ امریکہ میں یہ وبا خطرناک صورت اختیار کرچکی ہے اور اب تک 2.03 کروڑ سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

امریکہ کی جانچ ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجنیئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 349933 پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 20388141 ہوگئی ہے۔

امریکہ کے نیویارک، نیو جرسی اور کیلی فورنیا صوبے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ تنہا نیویارک میں کورونا انفیکشن کے سبب 38273 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ نیو جرسی میں اب تک 19187 لوگوں کی اس وبا سے موت ہوچکی ہے۔ کیلی فورنیا میں کووڈ۔ 19 سے اب تک 26412 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔ ٹیکساس میں اس کے سبب 28338 لوگ اب تک اپنی زندگیاں گنوا چکیں ہیں جبکہ فلوریڈا میں کووڈ۔ 19 سے 21890 لوگوں کی زندگی جاچکی ہیں۔ اس کے علاوہ الینائس میں 18214، مشی گن میں 13306، میسا چوسیٹس میں 12423 جبکہ پنسلوانیہ میں کورونا سے 16179 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

امریکہ کے کیلی فورنیا، فلوریڈا اور کولوراڈو صوبوں میں برطانیہ میں حال ہی میں پائے گئے کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کا یہ نیا اسٹرین 70 فیصد زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔ واضح رہے کہ مل میں فائزر اور ماڈرنا کی کورونا ویکسین کو منظوری ملنے کے بعد ٹیکہ کاری کی مہم بھی بڑے پیمانے پر شروع ہوچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */