پوری دنیا میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار سے تجاوز

امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 6 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور وہاں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد ساڑے 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کورونا وائرس کی وبا رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی اوربہت تیزی کے ساتھ پوری دنیا میں پھیل رہی ہے۔ اس وبا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد ساڑے 20لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 6 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور وہاں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد ساڑے 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔


امریکہ کے بعداٹلی دنیا کا وہ ملک ہےجہاں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور وہاں ہلاک ہونے والوں کی تعدادساڑے 21 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے ,وہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار سے زیادہ ہے۔

اسپین میں کورونا متاثرین کی تعداد ابھی بھی یوروپ میں سب سے زیادہ ہے اور وہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار سے زیادہ ہے اور اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ساڑے 18 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔


فرانس میں اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار سے زیادہ ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اور برطانیہ میں اموات کی تعداد ساڑے 12 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ وہاں متاثرین کی تعداد 98 ہزار سے زیادہ ہے۔

پاکستان میں متاثرین کی تعداد 6383 ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 111 ہے جبکہ سعودی عرب میں متاثرین کی تعداد 5822 ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد79 ہے۔ہندوستان میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 392 ہوگئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔