ترکی میں کورونا متاثرین کا آیا سیلاب، 90 ہزار سے زیادہ متاثرین

ترکی میں نئے معاملہ زیادہ سامنے آنے کے بعدایران اب ایشیائی ممالک میں کورونا متاثرین کی تعداد میں پہلے نمبر سے دوسرے نمبر پر آ گیاہے

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کل اچانک ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا اور وہاں دیر رات تک متاثرین کی تعداد 90 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی ۔ ترکی میں آخری اطلاع ملنے تک اموات کی تعداد 2140 تھی۔ ترکی میں متاثرین کی تعداد برطانیہ کے بعد سب سے زیادہ ہے اور ایشائی ممالک میں یہ تعداد سب سے زیادہ ہے۔

ادھرپوری دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ کا رجحان جاری ہے اور اب پوری دنیا میں متاثرین کی تعداد ساڑے 24 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ ادھر دنیا کے سب سے طاقتور ملک امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعدا د 8 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہےاور وہاں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 42 ہزار سے اوپر پہنچ گئی ہے۔


فرانس میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اٹلی میں اموات کی تعداد 24 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اسپین میں یہ تعداد 20 ہزار سے زیادہ ہے۔برطانیہ میں متاثرین کی تعداد سوا لاکھ سے زیادہ ہے اور مرنے والوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ترکی میں نئے معاملہ زیادہ سامنے آنے کے بعدایران اب ایشیائی ممالک میں کورونا متاثرین کی تعداد میں پہلے نمبر سے دوسرے نمبر پر آ گیاہے اور وہاں متاثرین کی تعداد 83 ہزار سے زیادہ ہے اور وہاں ہلاکتوں کی تعداد 5209 ہے۔سعودی عرب میں متاثرین کی تعداد 10 ہزار سے زیادہ ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 103 ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔