ملیشیا میں کورونا کے 5594 نئے معاملے، 47 اموات

ملیشیا میں اس دوران کووڈ-19 کی وجہ سے مزید 47 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 30110 ہوگئی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کوالالمپور: ملیشیا میں منگل کی نصف شب تک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 5594 نئے کیس درج کیے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اس انفیکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2597080 ہو گئی ہے۔ وزارت صحت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق یہاں رجسٹرڈ نئے کیسز میں سے 5570 مقامی انفیکشن کے ہیں۔

ملیشیا میں اس دوران کووڈ-19 کی وجہ سے مزید 47 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 30110 ہوگئی۔ اس دوران تقریباً 4 ہزار 908 افراد کو صحت یابی کے بعد مختلف اسپتالوں سے ڈسچارج کیا گیا جس کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 24 لاکھ 98 ہزار 345 ہوگئی۔


ملیشیا میں اس وقت کورونا کے 68625 ایکٹو کیسز ہیں جن میں سے 532 انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہیں جب کہ 266 کو سانس لینے میں مدد کی ضرورت ہے۔ منگل تک 135631 لوگوں کو ویکسین کی خوراک دی جا چکی ہے۔ ملک میں تقریباً 78.6 فیصد لوگوں کو پہلی بار ویکسین لگائی گئی ہے، جن میں سے 76.6 فیصد آبادی کو مکمل طور پر ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔