افغانستان: قندھار میں بم دھماکہ، 40 طالبانی جنگجو ہلاک

طالبانی جنگجو ایک بھاری گاڑی میں دھماکہ خیز مواد لاد کر سلامتی دستہ پر حملہ کرنے کے لئے جا رہے تھے تبھی اس میں دھماکہ ہوا، اس میں کم از کم 37 جنگجوؤں کی موقع پر ہی موت ہو گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کابل: افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں آج دھماکہ خیز مواد سے لدی ایک گاڑی میں اچانک دھماکہ ہونے سے تقریباً 40 طالبان جنگجو ہلاک گئے اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔

مقامی خبر رساں ایجنسی خامہ نے بتایا کہ یہ واقعہ قندھار کے ضلع معروف کے قریب پیش آیا ہے۔ یہ جنگجو ایک بھاری گاڑی میں دھماکہ خیز مواد لاد کر سلامتی دستہ پر حملہ کرنے کے لئے جا رہے تھے اور اسی وقت اس میں دھماکہ ہوا۔ اس میں کم از کم 37 طالبانی جنگجوؤں کی موقع پر ہی موت ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ کل دیر رات صوبہ فارياب کے اندھ خوئے اور كوارغان اضلاع میں طالبان جنگجوؤں نے گھات لگا کر سلامتی دستہ کی چوکیوں پر حملہ کیا تھا اور اس کے بعد سیکورٹی فورس کی جوابی کارروائی میں 11 طالبان جنگجو ہلاک ہو گئے تھے۔

اس دوران سات سیکورٹی اہلکار بھی مارے گئے تھے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ جنگجو گزشتہ رات کے واقعہ کے بعد سے جوابی کارروائی کی فراق میں تھے۔ اس دوران سیکورٹی حکام نے خبردار کیا ہے کہ طالبان جنگجو مزید حملے کر سکتے ہیں اور وقت پر اضافی مدد نہ ملنے سے صورتحال بگڑ سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 02 Dec 2018, 8:09 PM