ٹرمپ کے استقبال میں کروڑوں خرچ اور منندر کی لاش لانے کے لئے چندہ!

ہم جس امریکی صدر کے استقبال میں پلکیں بچھائے ہوئے ہیں اسی امریکہ میں ٹرمپ کی ہندوستان روانگی سے ایک دن پہلے ایک 31 سالہ ہندوستانی کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

امریکی شہر لاس اینجلس میں ایک 31 سالہ ہندوستانی منندر سنگھ ساہی کو ایک دوکان پر نقاب پوش نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ کرنال کا رہنے والا منندر سنگھ گزشتہ ماہ ہی 31 سال کا ہوا ہے اور اس کے دو بچے ہیں جن کی عمر پانچ اور نو سال ہے۔ منندر سنگھ کو امریکہ گٓئے ہوئے چھ ماہ کا وقت بھی نہیں ہوا ہے اور گھر کے تمام اخراجات کا بوجھ اس پر ہی ہے۔ اس کے قتل کیے جانے سے اس کے گھر پر زبردست آفت آ گئی ہے۔

ہندوستان کا پورا میڈیا امریکی صدر کے استقبال کی خبروں کو دکھانے میں لگا ہوا ہے۔ وہ یہ دکھانے میں مصروف ہے کہ صدر ٹرمپ کا کتنے لوگ استقبال کریں گے، ان کے لئے کون کھانا بنائے گا اور ان کے ساتھ کون کون آ یا ہے لیکن اس کے پاس منندر سنگھ کی خبر دکھانے کا وقت نہیں ہے، جس کی لاش کو ہندوستان واپس لانے کے لئے وہاں ایک پیج بنایا گیا ہے جس میں چندہ کیا جا رہا ہے۔


منندر سنگھ کیلیفورنیا کے لاس اینجلس کی 7 گروسری اسٹور میں کام کرتا تھا اور یہاں سے کما کر وہ اپنی بیوی بچوں کے لئے پیسہ بھیجا کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کی صبح پونے چھ بجے پیش آیا۔ شروعاتی جانچ سے اندازہ ہو رہا ہے کہ نقاب پوش نے چوری کی غرض سے دوکان پر حملہ کیا تھا۔ پولیس نے مشکوک کی تصویر بھی جاری کی ہے۔ اس موقع پر دوکان کے اندر دو اور گراہک تھے، وہ بھی اس حملے میں زخمی ہو گئے ہیں۔ اب منندر سنگھ کے جسد خاکی کو ہندوستان لانے کے لئے وہاں چندہ کیا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔