بائیڈن جنوبی کوریا کے صدر اور ان کی اہلیہ کا واشنگٹن میں کریں گے استقبال

وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ صدر بائیڈن اور خاتون اول 26 اپریل کو صدر یون سک ایول اور ان کی اہلیہ کم کیون کی امریکہ کے سرکاری دورے پر میزبانی کریں گے، جس میں ایک سرکاری عشائیہ بھی شامل ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>بائیڈن اور  یون سک ایول، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

بائیڈن اور یون سک ایول، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن 26 اپریل کو واشنگٹن کے سرکاری دورے پر جنوبی کوریا کے صدر یون سک ایول اور ان کی اہلیہ کم کیون ینگ کی میزبانی کریں گے۔ وائٹ ہاؤس نے یہ اطلاع دی ہے۔ وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ صدر بائیڈن اور خاتون اول جِل بائیڈن 26 اپریل کو صدر یون سک ایول اور ان کی اہلیہ کم کیون کی امریکہ کے سرکاری دورے پر میزبانی کریں گے، جس میں ایک سرکاری عشائیہ بھی شامل ہوگا۔ صدر، ملک کی خاتون اول نے ایک بیان میں کہا کہ نائب صدر کملا ہیرس اور ڈوگ ایمہاف (سیکنڈ جنٹلمین) بدھ کی صبح صدر، سرکاری آمد کی تقریب کے لئے جمہوریہ کوریا کے صدر یون اور محترمہ کِم کا خیرمقدم کریں گے۔

بیان کے مطابق، یہ دورہ امریکہ اور کوریا کے درمیان تعلقات اور اتحاد کو مزید گہرا کرے گا، جو جزیرہ نما کوریا سے بہت آگے بڑھ چکا ہے اور اب ایک ایسی طاقت کے طور پر ابھرا ہے جس کا شمار ہند-بحرالکاہل اور دنیا بھر میں کیا جاتا ہے۔ توقع ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے دونوں سرکردہ رہنما ایک مضبوط اور متحد اتحاد کے وژن پر بات چیت کریں گے۔ جو ہند-بحرالکاہل اور اس سے آگے امن، استحکام اور خوشحالی کو برقرار رکھتا ہے۔ امریکی صدر اور خاتون اول کورین وار میموریل کے دورے پر صدر یون سک ایول اور ان کی اہلیہ کے ساتھ رہیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔