بائیڈن اور جن پنگ نے ایک دوسرے کو کیا خبردار!

امریکی صدر جو بائیڈن اور چینی ہم منصب شی جن پنگ نے تائیوان پر کسی بھی اقدام کے پیش نظر ایک دوسرے کو متنبہ کیا ہے۔ یہ رپورٹ بی بی سی نے جمعہ کو دی ہے

بائیڈن جن پنگ
بائیڈن جن پنگ
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن اور چینی ہم منصب شی جن پنگ نے تائیوان پر کسی بھی اقدام کے پیش نظر ایک دوسرے کو متنبہ کیا ہے۔ یہ رپورٹ بی بی سی نے جمعہ کو دی ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان جمعرات کو فون پر دو گھنٹے سے زائد جاری بات چیت میں بائیڈن نے کہا کہ امریکہ تائیوان کی صورتحال کو تبدیل کرنے کے لئے کسی بھی یکطرفہ اقدام کی سختی سے مخالفت کرے گا اور کہا کہ تائیوان کے بارے میں امریکہ کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔


ادھر جن پنگ نے صدر بائیڈن سے کہا کہ وہ ون چائنا اصول کی پاسداری کریں اور انہیں متنبہ کیا کہ "جو بھی آگ سے کھیلے گا وہ جل جائے گا"۔ اس دوران دونوں رہنماوں نے آمنے سامنے میٹنگ کے امکان پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

واضح ر ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان کی افواہ کے باعث اس معاملے پر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پیلوسی نے کسی سفر کا اعلان نہیں کیا ہے۔ لیکن چین نے خبردار کیا ہے کہ اگر وہ اس طرح کے دورے پر جاتی ہیں تو ’’سنگین نتائج‘‘ ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔